چمن میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ٗ کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں تین خواتین سمیت چار افراد گرفتار

 
0
351

چمن اکتوبر 31 (ٹی این ایس)چمن میں کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں تین خواتین سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا ۔تفصیل کے مطابق مشتبہ خواتین کوئٹہ سے ٹیکسی میں چمن آئیں جنہیں اسپین بولدک جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔سیکیورٹی فورسز کے مطابق خواتین کو مزید تحقیقات کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ۔