بھارت سمیت دنیا کا کوئی ملک ہمیں ترقی سے نہیں روک سکتا،چین

 
0
359

واشنگٹن نومبر 1(ٹی این ایس)واشنگٹن میں تعینات چینی سفیر نے کہاہے کہ بھارت کو امریکی اسلحہ کی فراہمی چین کا گھیراؤ کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے، بھارت امریکی ڈرونز اور دفاعی ٹیکنالوجی سے چین کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، واشنگٹن میں تعینات چینی سفیر نے جنوبی بحیرہ چین سے متعلق امریکی صدرٹرمپ کے حالیہ بیان پر چین نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کو ہر معاملے میں ٹانگ اڑانے سے گریز کرنا چاہیے ،امریکا میں تعینات چینی سفیر چھوئی ٹیان کائی نے کہا کہ بھارت سمیت کوئی ملک چین کا راستہ نہیں روک سکتا۔

انہوں نے بھارت کو خبر دار کیا کہ وہ امریکی ڈرونز اور دفاعی ٹیکنالوجی حاصل کر کے چین کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، امریکا جس مقصد کے حصول کیلئے بھارت کے ساتھ ہے ، اس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، بھارت کو امریکی اسلحہ کی فراہمی دراصل چین کا گھیراؤ کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔

جنوبی بحیرہ چین سے متعلق صدر ٹرمپ کے حالیہ بیان پر اظہار برہمی کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ امریکا کو چین کے علاقائی تنازعات میں نہیں الجھنا چاہئے، امریکا کو ان تنازعات پر موقف کے اظہار کا حق بھی حاصل نہیں ہے ،اس لیے کہ چین ضابطہ اخلاق کا مکمل پابندی کررہا ہے۔ چینی سفیر چھوئی ٹیان کائی نے کہا کہ میرا ملک واضح کرچکا ہے کہ وہ علاقائی تنازعات کا حل بین الاقوامی قوانین کے مطابق چاہتا ہے ، اس کے بعد امریکی صدر کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہئے ۔ ان کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ ہر معاملہ میں ٹانگ اڑاتے پھریں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی بحیرہ چین ہمارا آپس کا علاقائی تنازع ہے ، امریکا کو چین کے علاقائی تنازعات میں نہیں الجھنا چاہئے ۔

چین نے ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی کوششیں کی ہیں اور اب بھی چین اسی پالیسی کے تحت مسائل کو حل کرے گا ، امریکا اس خطے میں اپنی پالیسیوں کے سبب عدم استحکام پیدا کرتا رہا ہے ، چین اپنے تمام تنازعات کا حل بین الاقوامی قوانین کے مطابق حل کرے گا اور کرتا رہا ہے ، واضح رہے کہ چینی سفیر کا یہ بیان اس وقت سامنے ا?یا ہے جب امریکی صدر ٹرمپ چین سمیت جنوبی ایشیا کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔