بیجنگ میں فضائی آلودگی سے بچنے کیلئے دنیا کا سب سے بڑا فلٹر نصب

 
0
351

بیجنگ نومبر 1(ٹی این ایس)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں فضائی آلودگی سے بچنے کیلئے دنیا کا سب سے بڑا فلٹر نصب کیا گیا، یہ انوکھا فلٹر ٹاور ماحول کو 75فیصد گردو غبار سے صاف کر سکتا ہے اور فلٹر کیے گئے کاربن کے ذرات کے ذریعے زیورات بھی بنائے جا سکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسموگ فری ٹاور نامی فلٹر 30ہزار کیوبک میٹر ہوا کو دھویں، بیکٹیریا سے پاک کرکے صاف و شفاف ہوا فراہم کرتا ہے۔نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈان روسیگارڈنے 7 میٹر اونچا یہ انوکھا فلٹر ٹاور تیارکیا ہے ۔منفرد نوعیت کا یہ فلٹر چین کے مختلف شہروں میں بھی نصب کیا جائیگا۔دوسری جانب اسموگ میں لپٹے نئی دلی میں بھی بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی، کوئلے سے چلنے والے کارخانوں کی بندش جیسے اقدامات کیے گئے ہیں ۔