نویارک حملے کے دہشت گرد کو سزائے موت ہونی چاہئے، ٹرمپ

 
0
397

نیویارک نومبر 2(ٹی این ایس) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مین ہٹن میں بدترین دہشت گردی کرنے والے کو سزائے موت ہونی چاہئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک میں ہونے والی بدترین دہشتگردی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ملزم کو نا تو خود پر لگائے گئے الزمات کے دفاع میں کوئی دلچسپی ہے اور نا ہی وہ اس بدترین عمل پر شرمندہ ہے، ملزم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے اگر اس کے کمرے میں کالعدم داعش کا جھنڈا لگایا جائے، اس نے 8 لوگوں کو ہلاک اور 12 کو زخمی کیا۔ ایسے شخص کو تو سزائے موت ہونی چاہیے۔امریکی صدر نے امریکی نظامِ انصاف کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمیں سیکیورٹی کو مزید سخت کرکے مزید کڑی سزاؤں کا نظام وضع کرنا ہو گا۔