تمام سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز(ایس او پیز) پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ‘ خواجہ سعد رفیق

 
0
394

 

لاہور،نو مبر02(ٹی این ایس) : وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ہدایت کیا ہے کہ سموگ میں محفوظ ٹرین آپریشن اور مسافروں کی حفاظت کے لئے اقدامات کئے جائیں، تمام سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز(ایس او پیز) پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حفاظت، رفتار اور خدمت پاکستان ریلویز کا ماٹو ہیں، ریلوے کارکن سموگ میں زیادہ توجہ، دھیان اور فرض شناسی سے ذمہ داریاں سرانجام دیں۔

جبکہ ترجمان ریلویز کا کہنا ہے کہ سموگ والے علاقوں میں ٹرینوں کی حد رفتار کم کرنے کی ہدایت، حد نگاہ کم ہونے پر ٹرین کی رفتار کو دس سے پچیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر چلایا جا سکتا ہے،سموگ گرد، دھویں اور دھند کا مرکب ہے اس میں ڈرائیور کو تمام سگنلز واضح نظر آنے چاہئیں تاکہ محفوظ ٹرین آپریشن یقینی رہے،پاکستان ریلوے کی انتظامیہ ٹائم ٹیبل کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی تاہم سموگ کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت میں کچھ تاخیر ہو سکتی ہے جس پر معذرت خواہ ہیں۔