سوچی کا راکھین کے بحران زدہ حصے کا پہلا دورہ،صورتحال کا جائزہ لیا

 
0
362

ینگون نومبر 2(ٹی این ایس)میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی نے حالیہ روہنگیا بحران کے بعد شورش زدہ صوبے راکھین کا پہلی مرتبہ دورہ کیا ہے۔ سوچی پر اس وقت شدید عالمی دباؤ ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے خاتمے کی کوشش کریں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی نے شمالی صوبے راکھین کا دورہ کیا اور وہاں سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ان کی حکومت کی کوشش ہے کہ راکھین میں قیام امن کی کاوشوں میں تیزی لائے جائے، تاکہ وہاں سے اپنی جانیں بچا کر فرار ہونے والی مقامی روہنگیا برادری کے لاکھوں افراد کی دوبارہ آباد کاری کا عمل شروع ہو سکے۔