عضلاتی مرض ،مبتلا بچی افشین کے لئے فریال تالپور نے ہر طرح کی مالی امداد کا اعلان کر دیا

 
0
314

لاہور ،نو مبر02(ٹی این ایس):صوبہ سندھ کے علاقے مٹھی میں افشین نامی بچی، جس کی گردن عضلاتی مرض کی وجہ سے 180کے زاویے پر جھک جاتی تھی،کی مدد کا فریال تالپور نے اعلان کر دیا ہے۔ غربت کے باعث ماں باپ متاثرہ بچی کا علاج نہیں کروا سکتے تھے ۔ میڈیا پر افشین کی خبر آنے کے بعد سیاستدانوں نے بھی اس پر توجہ دی اور اب فریال تالپور نے افشین کے علاج کا خرچ اُٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے کہا ہے کہ جب تک افیشن کراچی میں ہے ہم اس کے علاج کا پورا خردش اٹھائیں گے۔اور ہر طرح سے مالی مدد کریں گے۔