نوازشریف کا مورال بلند، جب بھی عدالت نے طلب کیا شریف فیملی کا ہر فرد پیش ہوا،طارق فضل چودھری

 
0
391

اسلام آباد،نو مبر 02(ٹی این ایس) : وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کا مورال بلند ہے ،ْکہا گیا کہ وہ واپس نہیں آئیں گے اور لندن میں رہیں گے ،ْ نواز شریف پاکستان میں آچکے ہیں ۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کہ جب بھی عدالت نے طلب کیا نواز شریف کے گھر کا ہر فرد پیش ہوا،ان کا کہناتھا کہ نوازشریف ،کلثوم نواز کی صحت کی وجہ سے پریشان ہیں،وہ جب تشریف لاتے ہیں تو ملاقات کیلئے رہنما آتے ہیں،وفاقی وزیر نے کہا کہ ملاقات میں پارٹی کے موجودہ حالات اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا