اللہ اکبر کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر مقبول

 
0
536

نیویارک نومبر 2(ٹی این ایس)نیویارک کے علاقے مینہیٹن میں دہشت گردی کے واقعے میں آٹھ افراد کی ہلاکت کے بعد سوشل میڈیا پر بھی بحث شروع ہو گئی اور ہیش ٹیگ اللہ اکبر ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اطلاعات ہیں کہ حملہ آور سیف اللہ سائپوف نے لوگوں کو ٹرک سے کچلنے کے بعد باہر نکل کر اللہ اکبر کا نعرہ لگایا جس کے بعد ٹوئٹر پر لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ہیش ٹیگ اللہ اکبر کا استعمال شروع کر دیا۔دا مسلم میرین کے نام سے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ چلانے والے نے لکھا کہ ہر پکا مسلمان دن میں کم از کم 150 مرتبہ اللہ اکبر کہتا ہے۔ یہ وقت دعا اور سوچنے کا ہے۔ڈاکٹر ڈیبی المونٹیسر نے اظہار خیال کیا کہ ‘میں میڈیا سے کہتی ہوں کہ میرے عقیدے اور زبان کو مجرم قرار دینا بند کریں۔ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ مسلمان دن میں پانچ وقت نماز میں 111 مرتبہ اللہ اکبر کہتے ہیں۔