سانحہ آرمی پبلک سکول میں معصوم بچوں کی شہادت پر قوم آج بھی سوگوار ہے،قوم شہداء اے پی ایس کی عظیم قربانی کبھی نہیں بھلا پائے گی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا اے پی ایس کے شہداء کی تیسری برسی پر پیغام

 
0
451

لاہور دسمبر 16(ٹی این ایس) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول میں معصوم بچوں کی شہادت پر قوم آج بھی سوگوار ہے،قوم شہداء اے پی ایس کی عظیم قربانی کبھی نہیں بھلا پائے گی۔ہفتہ کو شہبازشریف نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کی تیسری برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ 16دسمبر2014 کو سفاک درندوں نے بچوں کو بربریت کا نشانہ بنایا، سانحہ اے پی ایس میں معصوم بچوں کی شہادت پر قوم آج بھی سوگوار ہے، قوم شہداء اے پی ایس کی عظیم قربانی کبھی نہیں بھلا پائے گی۔