پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا سانحہ اے پی ایس کی تیسری برسی پر پیغام

 
0
464

اسلام آباد دسمبر 16(ٹی این ایس): پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے سانحہ اے پی ایس کی تیسری برسی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دن آرمی پبلک اسکول پشاور پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس میں معصوم بچوں اور اساتذہ کو نشانہ بنایا گیا ۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہونے کی یقین دہانی کرنا ہو گی تاکہ ہمارے آنے والی نسلیں محفوظ ماحول میں پلیں بڑھیں اور اپنے خوابوں کو پورا کر سکیں۔

یاد رہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کو آج پورے تین سال ہو گئے ہیں، اس دن کی مناسبت سے تعلیمی اداروں میں سیمینارز اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جہاں اس دن شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔