نیب ، کیپٹن صفدر کی رہائی کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

 
0
480

اسلام آباد ،نو مبر03(ٹی این ایس): نیب نے ضمانتی مچلکوں پر رہائی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ نیب نے کیپٹن صفدر کی رہائی کا حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کیپٹن صفدر کی رہائی کے حکم کو چیلنج کیا ہے، درخواست میں کیپٹن صفدر اور جج احتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کیپٹن صفدر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا جائے۔ گرفتاری کے بعد ملزم کی رہائی کا حکم عدالت عالیہ دے سکتی ہے۔احتساب عدالت کو کیپٹن صفدر کو جیل بھیجنا چاہیے تھا، 9 اکتوبر کو احتساب عدالت نے کیپٹن صفدر کی ائیرپورٹ سے گرفتار ی کے بعد ضمانتی مچلکوں پر رہائی کا حکم دیا تھا۔