وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج نجی دورے پرلندن روانہ ہونگے

 
0
579

 اسلام آباد،نو مبر03(ٹی این ایس) : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج نجی دورے پرلندن روانہ ہورہے ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج نجی دورے پر پی آئی اے کی پرواز 785 سے برطانیہ روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اچانک لندن جانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم لندن اسکول آف اکنامکس میں لیکچردیں گے اور نواز شریف کی علیل اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت بھی کریں گے۔