سزاﺅں سے نہیں ڈرتے اور پہلے بھی ناکردہ گناہوں کی سزائیں بھگتی ہیں،مشاہداللہ خان

 
0
670

اسلام آباد ،نو مبر03(ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ سزاﺅں سے نہیں ڈرتے اور پہلے بھی ناکردہ گناہوں کی سزائیں بھگتی ہیں۔نواز شریف کی پیشی کے موقع پر اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد اللہ خان نے کہا کہ نواز شریف سے اس بات کا انتقام لیا جارہا ہے کہ انہوں نے ملک اور عوام کی خدمت کی۔

مشاہد اللہ خان نے کہا کہ جس طریقے سے ہمیں انصاف دیا جارہا ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، کچھ جج بہت ہی شاندار اور بہادری کے ساتھ تاریخی فیصلے کرتے ہیں جبکہ کچھ ججز کی پیشانیوں پر لکھا ہوتا ہے کہ یہ منصف بھی تو قیدی ہیں ہمیں انصاف کیا دیں گے اور لکھا ہے ان کے چہروں پر جو ہم کو فیصلہ دیں گے۔واضح رہے کہ بلوچستان سازش کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر مشہور شاعر حبیب جالب نے یہ شعر پڑھا تھا۔ یہ منصف بھی تو قیدی ہیں ہمیں انصاف کیا دیں گے۔