وفاقی پولیس نے شہر اقتدار کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے اہم فیصلے کر لیئے

 
0
866

اسلام آباد فروری 20 (ٹی این ایس): ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے پولیس افسروں کو ہدایت کی ہے کہ وفاقی دار الحکومت میں منشیات فروشوں او ر جر ائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے، جر ائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کے لئے ترجیجی بنیادوں پر اقداما ت کرتے ہوئے تمام وسائل برؤے کار لائے جائیں اور انسداد منشیات کی مہم میں دئیے گئے اہداف حاصل کیئے جائیں تاکہ وفاقی دارالحکومت کو منشیات کی لعنت سے پاک کیا جا سکے انھوں نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو شہریوں سے حسن اخلاق سے پیش آنے کی بھی ہدایات کی، خصوصی اجلاس کے دوران ڈی آئی جی آپریشن وقار الدین سید کا کہنا تھا کہ افسران اور جوان عوام کی مشکلات اور مسائل کے حل کو اپنا اولین فرض سمجھیں ان کا کہنا تھا کہ جرائم کی روک تھا م کیلئے مناسب اقدامات نہ کر نے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی کیجائے گی،بدھ کو ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کی زیر صدارت ریسکیو15پر اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس پی انو سٹی ڈاکٹر سید مصطفی تنویر ، ایس پی انڈ سٹر یل ایریا سمیر ا اعظم، ایس پی رورل محمد عمر خا ن ، ایس پی سٹی صا عد عزیز ، ایس پی صدر ملک نعیم اقبال ، ایس ڈی اوز اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی، اجلا س کے دوران کر ائم کی صورت حا ل کاجا ئز لیا گیا ، متعلقہ افسران سے تما م کیسوں کے متعلق فردا فردا بحث بھی کی گئی اور ہدایا ت دیں گئیں ، اس مو قع پرڈی آئی جی آ پریشنز کو زونل ایس پیز صاحبا ن نے اپنے اپنے زون کی ڈیڑ ھ ما ہ کی کا رکر دگی پر بر یفنگ دی ، کا رکر دگی رپور ٹ میں بتا یاگیا کہ وفاقی پولیس ڈکیتی ،راہزنی،کارو موٹر سائیکل چوری اور دیگر جرائم میں ملوث1412ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان سے9کروڑ37لاکھ5ہزار36سو روپے کی43کاریں27موٹر سائیکل و دیگر چھینا گیا و لو ٹا گیا مال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا ، پولیس نے1096مقدمات کے تفتیش مکمل کر کے ان کے چالا ن مجا ز عدالتو ں کو بھجو ائے ،52گینگ کے 134ملزمان کی گرفتار ی بھی عمل میں لا ئی گئی ، سر قہ با لجبر ، نقب زنی ، عام چوری ، کا ر و مو ٹر سائیکل میں خا طر خو اہ کمی واقع ہو ئی ہے، اشتہاریوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران308اشتہاری مجرمان و عدالتی مفروران کو گرفتار کیا، اسلحہ و ایمونیشن کے131ملزمان سے5کلاشنکوفیں/رائفلیں ،8بند و ق /کا ر بین 107پستول اور1248روند برآمدکیئے،منشیات و شراب کے274ملزمان سے 103.329کلوگرام چرس،9.159کلوگرام ہیر وین،1.390 کلو گر ام افیون ،861گر ام آئس ،15گر ام کوکین اور2503بوتلیں شراب بھی برآمد کیں۔ڈکیتی و سرقہ بالجبر کے56مقدمات میں ملوث 95 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے1 کر وڑ 56 لاکھ 3 ہزار 870 روپے کا لو ٹا گیا مال مسروقہ، طلا ئی زیو رات ، نقدی ، موبا ئل فون برآمد کئے، نقب زنی و چوری کے87 مقدمات میں 128ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے2کروڑ60لاکھ 17ہزار 500سوروپے کا مال مسروقہ برآمد کیا،کا ر چوری کے44 مقدمات میں 38ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 5کروڑ 49لاکھ60ہزارروپے ما لیت کی40گا ڑ یا ں بر آمد کیں۔ موٹرسائیکل چوری کے32مقدمات میں 36ملزمان سے 22لا کھ15ہزارروپے کے27مو ٹر سائیکل برآمد کرلیے،اسی عرصہ کے دوران 37جو اریو ں 1414 پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپر یشنز نے کہا کہ آئی جی اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کیا جا ئے گا ، انہو ں نے کہا کہ جرائم کے انسداد کے لیے ٹھوس اقداما ت بر ؤ ے کا ر لا ئیں جا ئیں، منشیا ت فروشی جیسے مکر وہ دھندہ کو کسی بھی صورت بر داشت نہیں کیا جاسکتا بالخصوص تعلیمی اداروں میں ایسے گھناؤنے جرائم کے مرتکب افرادکے خلاف بھر پو ر کر یک ڈاؤن کیا جا ئے ، ڈی آئی جی آپریشن نے کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی کا عندیہ بھی دیا، انہو ں نے کہا کہ ایما نداری ، اخلاق اور میر ٹ کویقینی بنا یا جا ئے ، تفتیش کے عمل میں میرٹ کو تر جیح دی جا ئے ، کسی بھی شخص کے سا تھ زیا دتی برداشت نہیں کی جا ئے گی،سائلین کے ساتھ اخلا ق سے پیش آ یا جا ئے کسی بھی شخص کے ساتھ بد اخلاقی ہر گز برداشت نہیں کی جا ئے گی ،سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لئے پورے اسلام آباد میں دن رات کام کیا جائے ، انہوں نے نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور امن وامان کی بحالی میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں، انہو ں نے پولیس افسران کو ہدا یا ت کیں کہ سٹر یٹ کر ائم ، چوری و ڈکیتی کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان سمیت اشتہاری مجرمان کے خلاف کا کارروائیوں میں تیزی لائی جائے اور شہریو ں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر موثر چیکنگ کی جائے پٹرولنگ پلان بھی ترتیب دیے جائیں۔