سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد کے زون فائیو بالمقابل ڈی ایچ اے غیر قانونی طور پر زیرِ تعمرب 20 پلازے سر بمہر کر دیئے ہںن

 
0
548

اسلام آباد فروری 20 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد کے زونV-بالمقابل ڈی ایچ اے، اولڈ جی ٹی روڈ سواں سے روات تک غیر قانونی طور پر زیرِ تعمیر 20 پلازے سر بمہر کر دیئے ہیں۔ ان زیرِ تعمیر پلازوں کو بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے متعدد نوٹس دیئے گئے تھے تاہم پلازہ مالکان نے ان پلازوں کی تعمیر کا کام غیر قانونی طور پر جاری رکھا جس پر بلڈنگ کنٹرول نے ان پلازوں کو سر بمہر کر دیا ہے۔ ان پلازوں میں کچھ پلازے پہلے سر بمہر کئے گئے تھے مگر مالکان نے ان پر دوبارہ کام شروع کر دیا جس پر ان کو بھی دوبارہ سر بمہر کر دیا گیا۔ سی ڈی اے کے مطابق ان پلازوں کی تعمیر میں بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کے علاوہ کئی پلازے نقشے کی منظوری کے بغیر تعمیر کئے جا رہے تھے۔

انسدادِ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے آپریشن کے دوران سر بمہر کئے جانے والے پلازوں میں چوہدری جاوید پلازہ، محمود پلازہ، شہزاد پلازہ، کولز پلازہ بالمقابل بلڈرزمارٹ، ایمزون مال2 پلازہ،ابنِ ظہور 1 پلازہ ،ابنِ ظہور2 پلازہ، کلاسک پلازہ، مندرہ پلازہ، ڈاکٹر پلازہ،انٹر ووڈپلازہ، رفیق پلازہ، دی ایکوٹیک مال پلازہ، بریگیڈیئر محسن علی پلازہ، الجنت پلازہ، شکیل ٹریڈنگ کارپوریش پلازہ، درویش پلازہ، درویش پلازہ 2، درویش پلازہ 3 اور درویش پلازہ 4 شامل ہیں۔