وزیر اعظم کی لندن آمد، ایون فیلڈ کے باہراحتجاج کی وجہ سے کشیدگی

 
0
110

اسلام آباد 11 مئی 2022 (ٹی این ایس): وزیر اعظم شہباز شریف کی لندن آمد پر پاکستان تحریک انصاف لندن کے کارکنوں نے ایون فیلڈ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
پی ٹی آئی کی جانب سے مظاہرے کے باعث مسلم لیگ (ن)کے رہنماوں نے اجلاس سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر منعقد کیا۔ادھر قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دفتر کے باہر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنان آمنے سامنے آ گئے۔
کارکنوں نے ایک دوسرے کی قیادت کیخلاف نعرے بازی کی، اس موقع پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے لندن پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی۔