پی ٹی آئی نے اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

 
0
130

اسلام آباد 06 اپریل 2022 (ٹی این ایس): پنجاب میں نیا بحران سر اٹھانے لگا، تحریک انصاف کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سیکرٹری اسمبلی کے آفس میں جمع کروا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم سے تحریک انصاف کی قیادت نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی منظوری کی تھی جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک عدم اعتماد میاں محمودالرشید، ڈاکٹر مراد راس اور دیگر ارکان اسمبلی کے دستخطوں سے جمع کرائی گئی ہے۔