لیٹر گیٹ کی تحقیقات،وزیرِ اعظم کا سپریم کورٹ سے کمیشن بنانے کا مطالبہ

 
0
140

اسلام آباد 06 اپریل 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مبینہ غیرملکی خط کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کیے جانے کا امکان، وزیراعظم کی قانونی ٹیم آج سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرائے گی۔وزیراعظم نے ایک بارپھرعوام سے پاکستان کی خودمختاری اورجمہوریت پربیرونی حملے کیخلاف احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ اوراسمبلیاں توڑنے کیخلاف ازخود نوٹس،وزیراعظم کی جانب سے مبینہ خط کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کیے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی قانونی ٹیم آج سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرائے گی۔قانونی ٹیم مبینہ خط کے معاملے پرہائی پاور کمیشن بنانے کی استدعا کرسکتی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روزقانونی ٹیم سے معاملے پرمشاورت کی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام سے ایک بارپھراحتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔ اپنے ٹوئٹرپیغام میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ عوام ہمیشہ ملک کی خودمختاری اورجمہوریت کے مضبوط ترین محافظ ہوتے ہیں۔عوام کو پاکستان کی خودمختاری اور جمہوریت پربیرونی حملے کیخلاف باہرنکلنا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عوام کوغیرملکی طاقتوں کے مقامی سہولت کاروں میرجعفراورمیرصادق کیخلاف بھی اٹھ کھڑا ہونا چاہیے۔وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ میں سیاسی کمیٹی اورقانونی ٹیم کا اجلاس بھی طلب کرلیا۔اجلاس میں سیاسی صورتحال، آئندہ انتخابات، نگران حکومت کے قیام اورپنجاب کی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا۔اپوزیشن سے نگراں وزیراعظم کا نام نہ آنے کے بعد قانونی آپشنزپربھی غورہوگا۔وزیراعظم قانونی ٹیم سے سپریم کورٹ میں کیس سے متعلق قانونی امورپرمشاورت کریں گے۔قانونی ٹیم کیس سے متعلق حکمت عملی بنائے گی۔