صحافیوں اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے درمیان تلخ کلامی

 
0
114

اسلام آباد 06 اپریل 2022 (ٹی این ایس): سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ صحافیوں نے فواد چودھری کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا۔

پریم کورٹ کے باہر تحریک انصاف کے رہنماؤں اور سابق وفاقی وزرا اسد عمر اور فواد چودھری کی پریس کانفرنس جاری تھی کہ سینئر صحافی نے ان سے سوال پوچھا۔ جس کا فواد چودھری نے جواب دینے سے انکار کر دیا اور سینئر صحافی کو کرائے کا صحافی کہہ ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ سے وزیراعظم کا لیٹر گیٹ کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ

فواد چودھری کے تلخ الفاظ کے بعد صحافیوں اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور صحافیوں نے فواد چودھری سے معافی کا مطالبہ کیا تاہم فواد چودھری نے معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔

فواد چودھری کی جانب سے سینئر صحافی کے بارے میں سخت الفاظ کے بعد صحافیوں نے احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔ صحافیوں کی جانب سے فواد چودھری کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ اگر وہ معذرت کر لیں تو پریس کانفرنس بحال کر دی جائے گی لیکن فواد چودھری نے معذرت نہیں کی۔