سی پیک منصوبہ محمد نوازشریف کا نظریہ ہے،امن و امان کی بحالی سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص سامنے آرہا ہے،مریم اورنگزیب

 
0
827

اسلام آباد نومبر 3 (ٹی این ایس) وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبہ محمد نوازشریف کا نظریہ ہے،جمہوری عمل کے استحکام کے باعث سی پیک منصوبہ کامیابی کی منازل طے کر رہا ہے،کلچرل کارواں سی پیک ایونٹ کا مقصداقتصادی راہداری کے تمام پہلوؤں کو اجاگرکرناہے، ثقافتی رابطوں کے استحکام سے اقتصادی تعلقات مضبوط ہوتے ہیں،نوجوان نسل کو کلچراور قومی ورثے سے متعلق آگاہی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں،امن و امان کی بحالی سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص سامنے آرہا ہے۔

یہاں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کا نظریہ ہے،جمہوری عمل کے استحکام کے باعث یہ منصوبہ کامیابی کی منازل طے کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ سی پیک ملکی تاریخ کی سب سے بڑی غیرملکی سرمایہ کاری ہے ،سی پیک نہ صرف معاشی بلکہ سماجی و ثقافتی رابطوں کو فروغ دیگا، وزیر مملکت نے کہا کہ کلچرل کارواں سی پیک ایونٹ کا مقصداقتصادی راہداری کے تمام پہلوؤں کو اجاگرکرناہے، کلچرل کارواں میں پاکستان اور چین کے ثقافتی طائفے اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ ثقافتی رابطوں کے استحکام سے اقتصادی تعلقات مضبوط ہوتے ہیں،امن کیلئے کامیاب کوششوں کی بدولت آج ہم ثقافتی ترویج کی بات کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو قومی ورثے اور ثقافت سے منسلک کرناوقت کا تقاضا ہے، انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو کلچراور قومی ورثے سے متعلق آگاہی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں، وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی ثقافتی ترویج اور مثبت تشخص کیلئے فلم موثر میڈیم ہے،میڈیا قومی ورثے اورثقافتی اقدار کو زیادہ سے زیادہ اجاگرکرنے میں کردارادا کرے۔انہوں نے کہا کہ 2013 میں دہشتگرد ی کا مرض پاکستان سے جوڑا جاتا تھا لیکن امن و امان کی بحالی سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص سامنے آرہا ہے