وفاقی حکومت نے فرنس آئل سے چلنے والے بجلی گھروں کو بند کرنا کا حکم دے دیا ،لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8سے10گھنٹے ہو جائے گا

 
0
527

اسلام آباد نومبر 3(ٹی این ایس):وفاقی حکومت نے فرنس آئل سے چلنے والے بجلی گھروں کو بند کرنا کا حکم دے دیا ، بجلی گھر بند ہونے سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8سے10گھنٹے ہو جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سموگ کے باعث وفاقی حکومت سے اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ۔اس ضمن میں پہلا قدم اٹھاتے ہوئے وفاقی حکومت نے فرنس آئل سے چلنے والے تمام بجلی گھر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ فرنس آئل سے چلنے والے تمام بجلی گھر بند ہونے سے 5400میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل جائے گی ۔5400میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل جانے کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ جائے گا ۔دوسری طرف پنجاب کی وزیر ماحولیات ذکیہ شاہنواز نے بھی کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کو بند کرنے کا عندیہ دے دیا جس میں پنجاب کول پاور پراجیکٹ سر فہرست ہے۔