جعلی ڈاکٹر اور عطائی  ،بیماریوں کا علاج نہیں بلکہ انکے فروغ کا باعث۔ٹی این ایس کے پروگرام “زبان ِ خلق”  میں ماہرین کی گفتگو

 
0
665

اسلام آباد، نومبر 05 (ٹی این ایس) :   جعلی ڈاکٹر اور عطائی بدستور ہمارے معاشرے کے  بڑے مسائل میں سے ایک ہیں جن کی روک تھام کے لئے حکومت کی طرف سے اتنا ہی بڑا اور سنجیدہ آپریشن کرنے کی ضررت ہے ۔ انکی موجودگی سے بیماریوں  پر قابو پانے کے بجائے ان میں اضافہ ہوتا چلا جارہا اور یوں ریاست کی طرف سے غریب عام کے ٹیکسوں سے صحت عامہ کی پالیسیوں پر جو سالانہ خطیر رقوم خرچ ہوتی ہیں وہ نہ صرف ضائع ہوجاتی ہیں بلکہ الٹا بیماریوں کو فروغ ملتا ہے۔

اس مسلہ کی سنگینی اور اسکے تدارک کی تدابیر پر  ٹی این ایس کے   نشریاتی پروگرام “زبان ِ خلق” میں   ماہرین سردار نثار احمد (آئیڈیا ایکسپرٹ) اور رمشا شیخ (صحافی) نے گفتگو کی۔