تحریک انصاف ، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی گاڑی کو حادثہ

 
0
369

گوجرہ،نو مبر07(ٹی این ایس): گوجرہ کے قریب تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی گاڑی کو حادثہ، خوش قسمتی سے شاہ محمود قریشی مکمل طورپرمحفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی گاڑی سڑک کنارے کھڑی تھی جس کو ڈمپر نے ٹکر ماردی جبکہ خوش قسمتی سے شاہ محمود قریشی چند گھنٹے قبل اسلام آباد جا چکے تھے تاہمم شاہ محمود قریشی کا ڈرائیور بھی حادثہ میں مکمل طور پرمحفوظ رہا۔ مزید یہ کہ شاہ محمود قریشی نے انکی صحت و سلامتی کیلئے فکر مند ہونے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔