پیراڈائیز پیپرز کا معاملہ ،اسٹیٹ بینک کاملوث پاکستانیوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

 
0
342

کراچی نومبر 7(ٹی این ایس):اسٹیٹ بینک نےپیراڈائیز پیپرز کے معاملے میں ملوث پاکستانیوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی آئی جی کی جانب سے جاری پانامہ پیپرز کے بعد پیراڈائز لیکس نے دنیا بھر میں ایک بار پھر ہلچل مچادی ہے۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم شوکت عزیز سمیت متعدد پاکستانی شخصیات کے نام سامنے اس لیکس میں ہیں۔ایف بی آر کے بعد اب اسٹیٹ بینک نےپیراڈائیز پیپرز کے معاملے میں ملوث پاکستانیوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کر دیا۔گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کہا ہے کہ پیراڈائز لیکس کی فہرست بہت لمبی ہے جس کا جائزہ لیا لے رہے ہیں اور اس میں پاکستانیوں کے ناموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ممکنہ اقدامات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پیراڈائز لیکس میں آنے والے پاکستانیوں کو نوٹس جاری کریں گے، جس پاکستانی کا بھی نام آیا اس کے خلاف تحقیقات کریں گے اور چیک کریں گے کہ سرمایہ کہاں سے آیا۔طارق باجوہ نے مزید کہا کہ ان افراد کے آمدن کے ذرائع مانگے جائیں گے اور اس کے لیے نوٹس کی صورت میں سوالنامہ بھیجا جائے گا، اگر ثابت ہوا کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ گیا تو ایسے افراد کے خلاف پاکستانی قوانین کے مطابق کارروائی کریں گے۔