یورپی یونین کی طرف سے بھارتی باسمتی چاول کی درآمد پر پابندی، انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک قرار

 
0
637

کراچی،نومبر18(ٹی این ایس): یورپی یونین نے بھارتی باسمتی چاول کو انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک قراردے کر اس کی یکم جنوری سے درآمدات پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کی اسپیشل ٹیم نے مارکیٹ سے بھارتی چاول کے چند نمونوں کی جانچ پڑتال کی جس کے بعد اس میں مضر صحت کیمیکل کا انکشاف ہوا، بھارتی باسمتی چاول میں ممنوعہ کیمیکل کی آمیزش فی کلو گرام ایک ملی پائی گئی جبکہ یورپی قوانین میں اس کی حد صرف اعشاریہ 10 فیصد ہونا چاہیے۔

رائس ایکسپوٹرزذرائع نے بتایا کہ آرڈر منسوخ ہونے سے بھارت کو لگ بھگ 26 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو گا، دوسری جانب پاکستانی چاول اپنے معیار اور کوالٹی کے حساب سے یورپی قوانین کے عین مطابق ہیں، اگر حکومت کوشش کرے تو یہ سنہری موقع ہے کہ پاکستان ڈھائی لاکھ ٹن اضافی چاول یورپی یونین برآمد کر سکتا ہے ۔