سر منڈاتے ہی اولے پڑ گئے،وزیر اطلاعاسندھ ت ناصر حسین شاہ کو ٹرین کا سفر مہنگا پڑ گیا 

 
0
323

کراچی،نومبر18(ٹی این ایس): صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ گزشتہ شب کینٹ اسٹیشن سے بزریعہ خیبر میل سکھر کے لئے روانہ ہوئے ٹرین لانڈھی ریلوے اسٹیشن عبور کرنے کرنے بعد انجن فیل ہوگیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ دو گھنٹے سے زائد وقت گزر گیا کسی نے خبر نہیں لی،ٹرین کی لائیٹیں بھی بند ہو گئیں ، خواتین اور بچے سخت پریشان ہیں ریلوے انتظامیہ فوری طور پر متبادل انجن بھیجے ، انہوں نے کہا کہ ریلوے کے وزیر عوام کی پریشانی پر بھی کچھ توجہ دیں۔ ٹرین کا انجن تقریباً تین گھنٹے بعد پہنچا جس کے بعد ٹرین کو سکھر کے لئے روانہ کیا گیا۔