بروکرز کیلئے پیڈ اپ کیپٹل، نیٹ ورتھ اور نیٹ کیپٹل بیلنس کی حد میں نمایاں اضافہ

 
0
555

کراچی، نومبر18(ٹی این ایس): اسٹاک مارکیٹ میں مستحکم مالی حیثیت رکھنے والے بروکرز کی موجودگی یقینی بنانے اور غیر مستحکم اسٹاک بروکرز کو مارکیٹ سے باہر رکھ کر سرمایہ کاروں کے سرمایہ کو درپیش خطرات کم کرنے کیلئے بروکرز کیلئے پیڈ اپ کیپٹل، نیٹ ورتھ اور نیٹ کیپٹل بیلنس کی حد میں نمایاں اضافہ کر دیا گیاہے .

نئے فیصلے کی روشنی میں سیکیورٹیز مارکیٹ میں حصص کے کاروبار کرنیوالے بروکرز کیلئے کم از کم پیڈ اپ کیپٹل کی حد بڑھاکرڈیڑھ کروڑ روپے ، ان کیلئے کاروباری نیٹ ورتھ ڈیڑھ کروڑ روپے اور کم از کم نیٹ کیپٹل بیلنس ڈھائی کروڑ روپے کر دی گئی ہے ، سیکیورٹیز مارکیٹ اور فیوچرز مارکیٹ میں ٹریڈنگ کرنے والے بروکرز کیلئے کم از کم پیڈ اپ کیپٹل کی حد بڑھاکرڈھائی کروڑ روپے.

ان کیلئے کاروباری نیٹ ورتھ ڈھائی کروڑ روپے اور کم از کم نیٹ کیپٹل بیلنس4کروڑ روپے کر دی گئی ہے ،ا سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ اور سیلف کلیئرنگ ان سیکیورٹیز مارکیٹ میں کام کرنے والے بروکرز کیلئے کم از کم پیڈ اپ کیپٹل کی حد بڑھاکرساڑھے 3کروڑ روپے ، ان کیلئے کاروباری نیٹ ورتھ ساڑھے 3 کروڑ روپے اور نیٹ کیپٹل بیلنس5کروڑ روپے کر دی گئی ہے،سیکیورٹیز بروکرز لائیسیسنگ آپریشنز(ریگولیشن)2016میں ترامیم کا مسودہ جاری کر دیا گیاہے اور اس پر 14دن کے اندراعتراضات طلب کرلیے ہیں۔