بابا گورو نانک کے جنم دن کے موقع پر دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کی گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال یاترا کے بعد لاہور آمد

 
0
4914

لاہور/حسن ابدال نومبر 7(ٹی این ایس) سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے548ویں جنم دن کے موقع پر ہمسایہ ملک بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کی گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال یاترا کے بعد لاہور آمد،آج بروز ( بدھ ) کوسکھ یاتریوں کے اعزاز میں لاہور میں تقریب منعقد ہوگی ۔حسن ابدال سے روانگی سے قبل سکھ پارٹی لیڈر سردارگرمیت سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان میں ہماری عبادت گاہوں کو پہلے سے زیادہ خوبصورت بنا دیا گیا ہے گورو دوارہ جنم استھان اور پنجہ صاحب میں رنگ و غن سے خوبصورتی کو دوبالا کیا جبکہ رات کے وقت خوبصورت لائٹس انکے حسن کو دوبالا کر رہی ہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری شرائز طارق خان وزیر ،ڈپٹی سیکرٹری شرانئزعمران گوندل ،فراز عباس ،پی آر او عامر حسین ہاشمی و دیگر انتظامی اور سیکورٹی افسران بھی انکے ہمراہ مووجود تھے ۔

انہوں نے بتایا کہ چیئرمین بورڈ محمد صدیق الفاروق نے گورودوارہ پنجہ صاحب میں پینے کے صاف پانی اوررہائشی سہولیات کی فراہمی کے لیے احکامات جاری کیے جس پر یاتریوں کو درپیش مسئلہ کا فوری طور پر ازالہ کیا گیا ۔خواتین سکھ یاتریوں نے بھی اپنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سردی کے موسم میں گرم بستر صاف ستھرا ماحول اورکھانا فراہم کیا جا رہا ہے ۔ہماری خاتون سکھ یاتری کی ڈیڈباڈی جلد اور بہتر انداز میں واپس بجھوانے کا انتظام کیا گیا جس پر ہم حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں ۔گورو دوارہ پنجہ صاحب آئے دیگر یاتریوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہاں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور یہاں پاکستان میں اس مرتبہ پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں مہمان نوازی کی جارہی ہے جبکہ بہت کچھ نیا دیکھنے کو ملا ۔سکھ یاتریوں کے اعزاز میں آج بروز ( بدھ ) کو لاہور میں تقریب منعقد ہو گی جبکہ 9نومبر کو یاتری گورو دوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد اور گورو دوارہ دربار صاحب کرتار پور نارووال کا دورہ کریں گے اور واپس لاہور میں ایک دن قیام کے بعد 11نومبر کو سپیشل ٹرین کے ذریعے بھارت واپس جائیں گے ۔