یوسی دو ڈھوک رتہ، راولپنڈی کی اس قدیم یونین کونسل میں بھی بلدیاتی نمائندوں کی کارکردگی مثالی ہے

 
0
465

راوالپنڈی،نومبر 07 (ٹی این ایس): یونین کونسل نمبر دو ڈھوک رتہ کا شمار راولپنڈی کی قدیم یونین کونسلز میں ہوتا ہے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے پچپن اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی بارہ کی اس یونین کونسل میں بھی منتخب بلدیاتی نمائندوں کی کارکردگی بہت اچھی ہے۔
ٹی این ایس کی ٹیم نے علاقہ کا دورہ کیا اور پایا کہ علاقے میں بنیادی مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی گئی ہے بنیادی مرکز صحت اور پانی کی بروقت دستیابی کویقینی بنایا گیا ہے۔


اندرون شہرکی اس یوسی کے مکین سوئی گیس کی فراہمی کو راولپنڈی کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں بلدیاتی نظام کے نفاذ سے صیح معنوں میں عوامی مسائل حل ہو رہے ہیں جسکا سہرا وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو جاتا ہے۔
مذکورہ یونین کونسل کے چئیرمین کا کہنا ہے کہ اختیارات کے مطابق مسائل بھی حل کئےہیں جس دن بیوروکریسی کی چھتری سے نکل جائیں گے مزید بہتری آئے گی۔

 ممتاز سیاسی و سماجی رہنما محمود بھائی نے ٹی این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا مقابلہ کسی سے بھی نہیں انھوں نے اپنے وعدوں سے بڑھ کر پنجاب کے عوام کیلئے منصوبے شروع کئے۔