مہران یونیورسٹی ،دیوار کے قریب سے برآمد 5 بموں کو ناکارہ بنادیا

 
0
425

جامشورو ،نو مبر08(ٹی این ایس): مہران یونیورسٹی کی باﺅنڈری وال کے قریب سے برآمد 5 دیسی ساختہ بم ناکارہ بنادیے گئے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جامشورو میں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے مہران یونیورسٹی کی دیوار کے قریب سے برآمد 5 بموں کو ناکارہ بنادیا، جب کہ بم برآمد ہونے پر شہریوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔5 مشکوک بیگس کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز فورا پہنچیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر یونیورسٹی جانے والی بسوں کو متبادل راستوں پر ڈال کربم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پیشہ ورانہ مہارت سے سات کلو وزنی تمام بموں کو ناکارہ بنادیا ہے جبکہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے علاقے میں تلاشی کا عمل جاری ہے۔پولیس کے مطابق پانچوں بموں کو مہران انجینئرنگ یونیورسٹی کی باﺅنڈی وال کے ساتھ نصب کیا گیا تھا جس کا مقصد تباہی پھیلانا اور جامعات کے طلبہ کو لانے والے پوائنٹس کو نقصان پہنچانا تھا۔