دبئی، ایک عراقی گھریلو عورت اور اسکی ماں کو انسانی سمگلنگ اور دھوکہ دہی کے جرم میں عدالت کا سامنا

 
0
426

 

دبئی ،نو مبر08(ٹی این ایس): دبئی میں ایک عراقی گھریلو عورت اور اسکی ماں کو انسانی سمگلنگ اور دھوکہ دہی کے جرم میں عدالت کا سامناکرنا پڑ گیا۔ یہ دونوں ماں بیٹی مل کر عراق سے دھوکے سے تین ٹین ایجرز کو متحدہ عرب امارات لائیں اور انہیں زبردستی جسم فروشی کے لیے مجبور کیا۔ یہ 31 سالہ گھریلو خاتون اور اسکی 64 سالہ ماں جعلی پاسپورٹس اور جعلی امیگریشن کاغذات کا استعمال کر کے انہیں یہاں ریاست میں لائیں تھی اور انکے امیگریشن کاغذات پر ان  کی عمریں بھی غلط لکھیں تھیں۔

ان تینوں ٹین ایجرز کی عمریں 15 سے 17 سال کے درمیان ہیں۔ ان تینوں متاثرین میں سے ایک نے عدالت کو بتایا کہ یہ دونوں ماں بیٹی اسے زبردستی 2013 میں دبئی لائیں تھیں اور یہاں لا کر انہوں نے اسے جسم فروشی پر لگا دیا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ انہوں تینوں متاثرہ ٹین ایجرز میں سے ایک نے19 مئی کو شکایت درج کرائی تھی جس پر انہوں نے چھاپہ مار کر ان تینوں لڑکیوں کو بازیاب کرایا۔ تینوں متاثرہ لڑکیوں کو عورتوں اور بچوں کی دیکھ بھال کے ادارے میں بھیج دیا گیا ہے۔ تاہم ملزمان کو ابھی سزا نہیں سنائی گئی ۔ کیس کی اگلی سنوائی 28 نومبر کر ہو گی۔