بیٹی کی شادی والے دن باپ چل بسا،باراتی نماز جنازہ میں شریک

 
0
472

کندیاں ،نو مبر11(ٹی این ایس): بیٹی کی شادی والے دن دلہن کا باپ چل بسا،دلہن لینےآنے والےباراتی نماز جنازہ میں شریک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کندیاں کا منیر احمد زرگر گذشتہ دنوں اپنی بیٹی کی شادی کے کارڈز اپنے رشتہ داروں کو دینے واں بھچراں جا رہا تھا کہ جہاز چوک پر حادثے کا شکار ہو گیا جسے راولپنڈی ریفر کیا گیا۔ گزشتہ روز اسکی بیٹی کی بارات واں بھچراں سے کندیاں آئی تھی کہ انہیں منیر احمد زرگر فوتگی کی اطلاع مل گئی جس پر رخصتی نہ ہو سکی اور اس طرح خوشیوں سے بھرے دولہا اور دلہن دونوں کے گھرانے ماتم کدہ میں بدل گئے۔مرحوم کی نمازہ جنازہ کندیاں میں ادا کی گئی جس میں دونوں طرف کے باراتیوں نے بارات کی بجائے جنازہ میں شرکت کی ۔