اسلا م آبا د،نو مبر11(ٹی این ایس):سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے کہا کہ ہمارے ساتھ ایک بارپھرظلم ہوا ہے،کارکنوں کویادگارایم کیوایم شہدا جانےکی اجازت نہیں ملی،اگر رابطہ کمیٹی کو اجازت دی جارہی ہے تو کارکنان کو بھی اجازت دی جائے۔ ایم کیوایم کےبہادرآباد میں عارضی مرکز پر میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئےفاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمیں اجازت نہ ملتی تو بھی ہم جاتے،ہم جارہے ہیں،کارکنوں کو ہم نے روکا دیا ہے،اگر کارکنان خود آرہے ہیں تو ہم کیا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کےاجلاس کے بعد یادگارایم کیوایم شہدا جائیں گے جبکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے تفصیلی بات کروں گا۔ فاروق ستار نے مزید کہا کہ ہمارے ساتھ ایک بارپھرظلم ہوا ہے،کارکنوں کویادگارایم کیوایم شہدا جانےکی اجازت نہیں ملی۔ ادھر فاروق ستار کی زیرقیادت رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے عائشہ منزل سے یادگار شہدا تک مارچ کا اعلان کیا تھا جسے منسوخ کردیا گیا۔تاہم ایم کیوایم پاکستان کےرہنماوں نے عزیز آباد کراچی میں یاد گارایم کیو ایم شہدا پرحاضری کااعلان کر رکھا ہے۔
پولیس نے کنٹینرز لگا کریادگار شہدا کو جانے اور آنے والے راستے سیل کردیے جبکہ رینجرز کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔قبل ازیں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو والدہ نے دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔ یادگار شہدا پر جانے سے قبل فاروق ستار کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرا ایک بیٹا ہے، پارٹی میں جانے سے منع کیا تھا لیکن وہ نہیں مانا، میرے بیٹے نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ اس موقع پر سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے مختصر بات چیت میں میڈیا سے کو بتایا کہ وہ بہادر آباد جارہے ہیں، وہاں رابطہ کمیٹی کے اراکین موجود ہیں جن کو ساتھ لے کر قافلے کی صورت میں یادگار شہدا اور جناح گراؤنڈ جائیں گے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے انہیںاجازت ملنے سے متعلق جو مسائل پیش آئے اس کی تفصیل بتائیں گے۔ ادھرترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق یادگار شہدا پر حاضری کے موقع پر پروگرام کو محدود کردیا گیا ہے اور اب عوام اور کارکن شریک نہیں ہوں گے۔