غریب لڑکی کی بے حرمتی کا واقعہ ٗ امین علی گنڈا پور اور داور کنڈی کے درمیان لفظوں کی جنگ شدت اختیار کر گئی

 
0
389

اسلام آباد نومبر 12(ٹی این ایس)ڈی آئی خان میں غریب لڑکی کی بے حرمتی کے واقعہ پر پی ٹی آئی کے دو رہنماؤں ایم این اے داورکنڈی اور صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کے درمیان لفظوں کی جنگ شدت اختیار کر گئی ۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے داور کنڈی نے الزام عائد کیا کہ معصوم لڑکی کی بے حرمتی کرنے کے کیس میں علی امین گنڈا پور ملوث ہیں اور وہ ملزمان کی حمایت کر رہے ہیں۔ داور کنڈی نے الزام لگایا کہ عمران خان علی امین گنڈا پور سے خوف زدہ ہیں کیونکہ علی امین کے کالعدم تنظیموں کے ساتھ تعلقات ہیں۔دوسری جانب علی امین گنڈا پور نے کہا کہ داور کنڈی کا دماغ عائشہ گلالئی کی طرح خراب ہو چکا ہے۔خیال رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 27 اکتوبر کو مخالفین نے پانی بھر کر گھر جانے والی 16سالہ لڑکی کو بھرے بازار میں بے لباس کیا اور برہنہ حالت میں اسے گلیوں اور بازاروں میں گھمایاجس کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، تاہم مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم سجاول کو اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا۔