امام بری گاہ میں شہداء کر بلا کے چہلم کا جلوس برآمد، انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات

 
0
3440

اسلام آباد نومبر 12(ٹی این ایس) ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت سے متصل امام بری گاہ میں شہداء کر بلا کے چہلم کا جلوس برآمد ہوا ۔
جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا درگاہ حضرت بری امام پر اختتام پذیر ہوا۔انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔جلوس میں ماتمی اور زنجیر زنی کے دستے بھی شامل تھے۔ جلوس کے راستے سبیل اور لنگر نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔
جلوس میں شریک عذاداروں کا کہنا تھا کے واقعہ کربلا حق و سچ کا معرکہ تھا جہاں یزید تمام ظاہری طاقت اور بادشاہی کے باوجود شکست خوردہ ہے اور امام عالی مقام نے اپنے اہل و عیال اور جانثار ساتھیوں کی قربانی دیکر ہمیشہ کیلئے اسلام کو زندہ کردیا ۔ امام عالی مقام نے عظیم ترین شہادت دیکر اپنے نانا پیغمبر آخرالزمانؐ کے دین کی لاج رکھ لی اور اسلام کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ سیدہ زینبؓ نے جس طرح ظالم فاسق یزید کے سامنے علی الاعلان حق کی بات کی وہ مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔