پاکستان سپر لیگ کےتیسرے سیزن کے لیے ڈرافٹنگ کاعمل مکمل ،متعدد نامور ملکی و غیر ملکی کھلاڑی لیگ کا حصہ بن گئے

 
0
842

لاہور نومبر 12(ٹی این ایس): پاکستان سپر لیگ سیزن کے تیسرے سیزن کے لیے ڈرافٹنگ کاعمل مکمل ہوگیا،متعدد نامور کھلاڑی لیگ کا حصہ بن گئے۔6 فرنچائز زنے فہرست میںشامل 501ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں میں سے چنائو کیا جس میں پلاٹینم، ڈائمنڈاورگولڈ سے ایک ایک ،سلور اور ایمرجنگ کیٹگریز سے دو دو کھلاڑیوں کاانتخاب کیا گیاجبکہ فرنچائزز پہلے ہی 9کھلاڑیوں کو برقرار رکھ چکی ہیں۔


تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی چھ ٹیموں کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں تقریب منعقد کی گئی جس کے لیے ٹیم مالکان نی501 کھلاڑیوں میں سے پانچ کیٹیگریز کے لیے کھلاڑیوں کاچنائوکیا۔چھ فرنچائز نے اپنے کپتانوں کے ناموں کا بھی اعلان کر دیا ۔شعیب ملک ملتان سلطانزکی قیادت کریں گے۔ عماد وسیم کراچی کنگز کے کپتان ہوں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے تجربہ کار مصباح الحق کو کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 دفاعی چمپئن پشاور زلمی کی باگ ڈور اس مرتبہ بھی ڈیرن سیمی سنبھالیں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت تیسرے ایڈیشن میں بھی سرفراز احمد ہی کریں گے۔ لاہور قلندرز برینڈن میکولم کی قیادت میں میدان میں اتریں گے۔پلاٹینم کیٹیگری میں سے لاہور قلندر نے آسٹریلیا کے کرس لین کا،اسلام آباد یونائیٹڈ نے جنوبی افریقہ کے یجے پی ڈومینی،کراچی کنگزنے جنوبی افریقہ کے کون انگرام ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرنے آسٹریلیا کے شین واٹسن ،پشاورزلمی نے ویسٹ انڈیز کے ڈیوائن براوواورملتان سلطانز نے جنوبی افریقہ کے عمران طاہر کا انتخاب کیا۔

 ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل کھلاڑیں میں سے لاہورقلندرزنے بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان،اسلام آباد یونائیٹد نے نیوزی لینڈ کے لیوک رونچی،کراچی کنگزنے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے مچل جانسن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھ ویٹ،پشاورزلمی نے بنگلہ دیش کے تمیم اقبال اورملتان سلطانزنے ویسٹ انڈیز کے ڈیرن براوو کا انتخاب کیا۔
گولڈ کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں میں سے کراچی کنگزنے انگلینڈ کے لیوک رائٹ ،اسلام آبادیونائیٹڈنے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فہیم اشرف ،پشاورزلمی نے پاکستانی ٹیم کے حماد اعظم ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راحت علی،لاہورقلندرزنے بلال آصف اورملتان سلطانز نے احمد شہزاد کومنتخب کیا۔سلور کیٹیگری میںکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے رمیز راجہ جونئیر ،کراچی کنگزنے جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ویز ، ملتان سلطانز نے حال ہی میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے محمد عباس کو،لاہور قلندرز نے رضا حسن، اسلام آباد یونائیٹڈ نے سیم بلنگز جبکہ پشاور زلمی نے سعد نسیم کو ٹیم میں منتخب کیا۔

 سلور کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں لاہور قلندرز نے سہیل اختر، اسلام آباد یونائیٹڈ نے بائیں ہاتھ کے اسپنر ظفر گوہر، پشاور زلمی نے تیمور سلطان ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سعد علی، کراچی کینگز نے تابش خان کو ٹیم میں منتخب کیا جبکہ ملتان سلطان نے ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن کو اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔ایمرجنگ کیٹیگری میںلاہور قلندرز نے شاہ شاہ آفریدی ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے صاحبزادہ فرحان کو، کراچی کنگز نے محمد عرفان جونیئر ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سعود شکیل، پشاور زلمی نے ثمین گل ،ملتان سلطانز نے عبد اللہ شفیق کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔

 ایمرجنگ کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں لاہور قلندرز نے غلام مدثر ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے طلعت حسین ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حسان خان کواپنی اپنی ٹیموں میں برقراررکھاہے جبکہ کراچی کینگز نے حسن محسن،پشاورزلمی نے ابتسام شیخ ،ملتان سلطانز نے سیف بدرکومنتخب کیا۔سپلیمنٹری کیٹیگری رائونڈ ون میں لاہور قلندرز نے سابق سری لنکن کپتان اینجیلو میتھیوز ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایلکس ہیلز،کراچی کنگزنے نیوزی لینڈ کے کولن منرو ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیسن روئے،پشاورزلمی نے ویسٹ انڈینزکے آنڈرے فلچر،ملتان سلطانزنے جنوبی افریقہ کے ہرڈس ولجوائن کومنتخب کیاہے۔

 سپلیمنٹری کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں لاہور قلندرز نے نیوزی لینڈ کے مچل مکلینگھن ،کراچی کنگزنے انگلینڈکے ایون مورگن،کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے افعانستان کے راشدخان،پشاورزلمی نے ایون لیوس، اسلام آباد یونائیٹڈنے انگلینڈکے ڈیوڈویلے،ملتان سلطانزنے عمرگل کومنتخب کیا۔سپلیمنٹری کیٹیگری کے تیسرے راؤنڈمیں لاہور قلندرنز نے گلریز صدف، اسلام آباد یونائٹیڈ نے محمد حسن، کراچی کنگز نے سیف اللہ بنگش، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد اعظم خان، پشاور زلمی نے خالد عثمان جبکہ ملتان سلطانز نے عمر صدیق کو اپنی ٹیموں میں شامل کیا۔

 سپلیمنٹری کیٹیگری کے چوتھے راؤنڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد حسنین، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فراز احمد، پشاور زلمی نے محمد عارف اور ملتان سلطانز نے روس وٹلے کو منتخب کیا۔واضح رہے کہ لاہور قلندرز اپنے 20 کھلاڑی پہلے ہی منتخب کرچکی تھی اس وجہ سے اس راؤنڈ میں اس نے کوئی کھلاڑی شامل نہیں کیا جبکہ کراچی کنگزکے مطابق وہ اپنا 20واں کھلاڑی اپنے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے بعد شامل کرے گی۔