متحدہ قومی موومنٹ کے ایم این اے علی رضاعابدی قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی

 
0
495

 

اسلام آباد ،نو مبر13(ٹی این ایس): کراچی سے منتخب متحدہ قومی موومنٹ کے ایم این اے علی رضاعابدی نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں ، اسپیکرایازصادق نے استعفے کی تصدیق کے لیے علی رضا عابدی کو بدھ کی شام 4 بجے بلالیا ہے۔علی رضا عابدی کا کہنا ہے کہ سیاسی اور ذاتی وجوہات کی بناپرقومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑ رہے ہیں، ان کے مطابق وہ اپنا استعفا خودپیش کر کے تصدیق کریں گے اوراسپیکر سے ملاقات کرکے استعفا منظور کرائیں گے۔

علی رضاعابدی نے سوشل میڈیا پراپنے ستعفے کی وجوہات بھی بتائیں، انہوں نے کہا کہ 4سال سے جاری آپریشن، مداخلت اور اس کے نتائج وجہ ہیں۔کراچی میں اپنے حلقے کے عوام کے لیے وہ کچھ نہیں کرسکے۔علی رضا عابدی نے مردم شماری کے نتائج اور بلدیاتی اداروں میں اختیارات نہ ملنا بھی استعفے کی وجہ قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ پی ایس پی کے ساتھ کسی قسم کے انتخابی الائنس کا حصہ نہیں بن سکتے۔