افغانستان سے پاکستان کی چوکیوں پر حملہ ،کیپٹن سمیت دو فوجی جوان شہید ، 4زخمی

 
0
280

باجوڑ ایجنسی نومبر 13(ٹی این ایس):دہشتگردوں نے افغانستان سے متصل باجوڑ ایجنسی میں موجود پاکستانی چوکیوں پر حملہ کر دیا ،حملے میں پاک فوج کے کیپٹن جنید اور سپاہی رحم شہید جبکہ 4جوان زخمی ہو گئے ۔پاک فوج نے جوابی کاروائی میں دس دہشت گرد ڈھیر کر دئیے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا ۔دہشتگردوں نے افغانستان کی حدود سے باجوڑ ایجنسی میں واقع پاکستانی چوکیوں پر حملہ کیا ۔پاک فوج نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے حملے کوناکام بنا دیا اس دوران کیپٹن جیند اور سپاہی رحم دہشتگردو سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید جبکہ 4جوان زخمی ہو گئے ۔پاک فوج نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے 10دہشت گرد مار دئیے۔