چئیرمین قومی احتساب بیورو کا نیب افسران کی قبضہ مافیہ سے ملکر وزارت کامرس کی ہاوسنگ سوسائٹی پر قبضہ کی کوششوں کا سخت نوٹس

 
0
464

اسلام آباد نومبر 15(ٹی این ایس) چئیرمین قومی احتساب بیورو جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب افسران کی قبضہ مافیہ سے ملکر وزارت کامرس کی ہاوسنگ سوسائٹی پر قبضہ کی کوششوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے باضابطہ انکوائری شروع کردی ہے اور اعلی سطح کی انکوائری کمیٹی کے سربراہ وہ خود ہونگے جبکہ انہوں نے وزارت کامرس کی ہاوسنگ سوسائٹی کے صدر رانا غلام فرید کو بھی آج جمعرات کو بلا لیا ہے اور واضح کیا ہے کہ اس معاملے میں نیب کا جوبھی افسر ملوث ہوا اس کے خلاف سخت کاروائی ہوگی اور اس سارے معاملے کی تحقیقات جلد مکمل کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی نیب ایچ آر ملک شکیل ڈی جی آپریشن راولپنڈی اسلام ا ٓباد ناصر اقبال اور دیگر کی قبضہ مافیہ سے تعلقات کے ثبوط سامنے آگئے ہیں جبکہ نیب ویجلینس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل ر جاوید کا نام بھی قبضہ مافیہ کے ساتھیوں میں شامل ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران منسٹری آف کامرس ہاوسنگ سوسائٹی کے صدر رانا غلام فرید نے نیب افسران کے پول کھول دیئے ہیں ڈی جی ایچ آر نیب ملک شکیل نے سوسائٹی سے ایک ایک کنال کے پانچ پلاٹ حاصل کئے ڈی جی نیب ایچ آر ملک شکیل نے ایک پلاٹ اپنے نام ایک اپنے بھائی دو بھتیجے اور دیگر قریبی عزیزوں کے نام الاٹ کروائے پلاٹ حاصل کرنے کیلئے نیب افسران نے سوسائٹی کے صدر کو گیارہ روز جسمانی ریمانڈ پر رکھا غلام فرید کا کہنا ہے کہ دوران ریمانڈ نیب افسران نے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

چئیرمین نیب کو اپنی درخواست میں انہوں نے کہا کہ منسٹری آف کامرس سوسائٹی پر قبضہ کی کوشش کرنے والے افسران کے خلاف تحقیقات کی جائے۔ سوسائٹی کے صدر نے آرمی چیف ڈی جی آئی ایس آئی کے نام بھی درخواست ارسال کیئے اور کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے نبب افسران کے خلاف از خود نوٹس لے ذرائع نے بتایا کہ ڈی جی ایچ آر ملک شکیل نے پلاٹ نمبر 1540 ایک کنال میں روڈ اے بلاک میں الاٹ کروایاڈی جی نیب ایچ آر ملک شکیل نے ایک پلاٹ اپنے بھائی فرخ جمال ملک کے نام پلاٹ نمبر 935 اے بلاک میں الاٹ کر وایاملک شکیل نے اپنے 934 بھتیجے عقیل ملک کے نام پلاٹ 937 ایک کنال کا پلاٹ الاٹ کروایاملک شکیل نے اپنے قریبی عزیز احتشام سکندر ملک پلاٹ نمبر 1194 بلاک سی میں الاٹ کروایا ڈی جی نیب راولپنڈی اسلام آباداور کرنل ر جاوی اور دیگر نے بھی 25 قیمتی پلاٹ الاٹ کروائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریکارڈ قبضہ میں لیکر تحقیقات کی جائے۔اس سارے معاملے کا چئیرمین نیب نے نوٹس لیتے ہوئے باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔