یوسی 29خرم کالونی،بلدیاتی نظام کی کامیابی اور حکومت پنجاب کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت

 
0
412

راولپنڈی نومبر 15(ٹی این ایس): یونین کونسل نمبر 29  راولپنڈی کی خرم کالونی کا احاطہ کرتی ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے چھپن اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی چودہ کی  یہ اہم یونین کونسل دارالحکومت کے سنگم پر واقع ہے۔


اس یونین کونسل کے مسائل میں سب سے بڑا مسئلہ امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال ہے،یہاں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کروا کے علاقے کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے مقامی نمائندوں کو اختیارات بھی دئے جسکی وجہ سے  علاقے میں صفائی کے انتظامات میں بہت بہتری آئی ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت 2013 کے انتخابات میں قومی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر کامیابی حاصل نہیں کر سکی اسکے باوجود یہاں کے تمام مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جو قابلِ تعریف ہے۔​علاقے میں سیوریج کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کیلئے نئی سیوریج لائن بچھائی گئی ہے جبکہ گلیوں کی تعمیر و مرمت کے علاوہ  سڑکوں کو بھی نئے سرے سے تعمیر کی گیا ہے۔میٹرو بس سروس ہو یا راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی عوام وزیر اعلیٰ پنجاب کے منصوبوں کو عوامی منصوبے قرار دیتے ہیں۔