پاکستان کا ٹیکسٹا ئل سٹی انتہائی پر امن شہر ہے ٗ سفیر ڈنمارک

 
0
542

فیصل آباد نومبر 16(ٹی این ایس)ڈنمارک کے سفیر رولف ہولمبو نے کہا ہے کہ پاکستان کا ٹیکسٹا ئل سٹی انتہائی پر امن شہر ہے ٗ جی ایس پی پلس کی وجہ سے پاکستان سے ڈنمارک کو ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس میں مزید کئی گنا اضافے کی گنجائش ہے پاکستان میں برآمدی مصنوعات کی پیداواری لاگت کو کم کرنے معیار میں بہتری کیلئے ڈنمارک پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر اور بالخصوص ویلیو ایڈڈ نٹنگ سیکٹر کو نئی ٹیکنالوجی دے گا وہ گز شتہ روز پاکستان ہوزری مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نارتھ زون اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا بنیادی مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو بڑھانا ہے اس مقصد کیلئے وہ ڈنمارک کے بزنس مینوں کو پاکستان کے دورے کی ترغیب دینگے انہوں نے کہا کہ وہ ڈنمارک کے بزنس مینوں کو بتائیں گے کہ پاکستان کاروبار کرنے کیلئے انتہائی پر امن اور موزوں ملک ہے اور وہ خود بھی کوشش کرینگے کہ پاکستان کے تاجروں سے براہ راست رابطوں کیلئے ڈنمارک کے تاجروں کو پاکستان لے کر آئیں۔