پاکستان انڈر 19 ایشیاء کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

 
0
526

کوالالمپور نومبر 18(ٹی این ایس) پاکستان نے ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری انڈر 19 یوتھ ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔سیمی فائنل میں پاکستان نے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت بنگلادیش کو شکست دی۔سیمی فائنل میں بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے 6وکٹ پر 274رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، اوپنر پناک گھوش 82رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، سیف حسن 51رنز بنائے جبکہ عفیف حسین 52پر ناقابل شکست رہے، منیر ریاض 3، شاہین آفریدی، حسن خان، محمد سلمان شفقات ایک ایک وکٹ لے اڑے۔پاکستان نے 5وکٹیں گنوا کر 39اوورز میں 199رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے کھیل روکنا پڑا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر فیصلہ گرین شرٹس کے حق میں ہوا، صرف 2رنز سے حاصل ہونے والی اس فتح نے پاکستان کو فائنل میں پہنچا دیا، محمد طحہ نے 92رنز بنائے، سعد خان 35پر ناقابل شکست رہے، روحیل نذیر 26اور محمد محسن خان 22رنز کے ساتھ دیگر نمایاں اسکورر رہے۔