یوسی 31،  تبدیلی نظر آرہی ہے تاہم تجاوزات کا وبال سب کو پریشان کئے ہوئے ہے

 
0
628

راولپنڈی ،نومبر 20 (ٹی این ایس):  یو سی 31 محلہ حکمداد راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے چھپن اور صوبائی اسمبلی کے پی پی 13 کی اہم یونین کونسل ہے۔ ٹی این ایس نے اس یو سی کا دورہ کرکے پایا کہ مصروف تجارتی مراکز پر مشتمل اس یونین کونسل کا سب سے بڑا مسئلہ تجاوزات ہے جس کے سامنے منتخب بلدیاتی نمائندے بے بس نظر آتے ہیں۔

بلدیاتی انتخابات کے بعد اس علاقے میں تبدیلی نظر آرہی ہے، نئے فلڑیشن پلانٹس نصب کیئے گئے ،گلیوں کی تعمیر و مرمت کا کام بھی جاری ہے۔ سوئی گیس کی بلاتعطل فراہمی علاقہ مکینوں کیلئے ایک بڑا مسئلہ تھا جو حل کرلیا گیا۔

عوام کی  بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ راولپنڈی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا سکول اور ڈسپنسری کی عدم دستیابی سمیت  کچھ چھوٹے چھوٹے مسائل حل طلب ضرور ہیں جن کیلئے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینا ضروری ہے

چئیرمین یونین کونسل کے چئیرمین کہتے ہیں کہ علاقے میں سکول اور ڈسپنسری انتہائی ضروری  ہے جس کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں

را​ولپنڈی کے عوام وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو ایک انقلابی رہنما اور میگا پراجیکٹس کو راولپنڈی کی تاریخ کے سب سے بڑے اور اہم منصوبے قرار دیتے ہیں۔ تاہم زمینی حالات کے مشاہدہ سے یہی ضرورت سامنے آتی ہے کہ  بلدیاتی نمائندوں کو مکمل اختیارات دئیے جائیں تو مزید بہتر آ سکتی ہے۔