راولپنڈی : ایس ایچ او کینٹ عاصم محمود کی ہمراہ پولیس ٹیم اہم کاروائی،گاڑی چوری کی وارداتوں میں ملوث شادا گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

 
0
157

، چوری شدہ 03 مہران کاریں اور 04 سوزوکی لوڈر گاڑیاں برآمد۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کینٹ نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی کرتے ہوئے گاڑی چوری کی وارداتوں میں ملوث شادا گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ شہزاد عرف شادا اور فیاض شامل ہیں، ملزمان سے چوری شدہ 03 مہران کاریں اور 04 سوزوکی لوڈر گاڑیاں برآمدہوئیں،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے کینٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔