راولپنڈی : نصیرآباد پولیس کی اہم کاروائی، 02 ہفتے قبل اپنی ساس کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا داماد گرفتار

 
0
133

 ملزم نے گھریلو رنجش کی بناء پر فائرنگ کرکے اپنی ساس نسرین اختر کو قتل کر دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق نصیرآباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے02 ہفتے قبل اپنی ساس کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے داماد عدیل کو گرفتار کرلیا، ملزم نے گھریلو رنجش کی بناء پر فائرنگ کرکے اپنی ساس نسرین اختر کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیاتھا،ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہنا تھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔