علا مہ خا دم حسین رضوی کا آئندہ عا م انتخا با ت میں بھر پور شر کت کرنے کا اعلا ن

 
0
2110

راولپنڈی جنوری 4(ٹی این ایس) تحریک لبیک پاکستان کے مر کزی امیر علا مہ خا دم حسین رضوی نے آئندہ عا م انتخا با ت میں بھر پور شر کت کا اعلا ن کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ختم نبوت کے حلف نامے میں ترامیم کے بعد مسلم لیگ ن پہلے ہی اللہ کی گرفت میں آ گئی ہے شیخ رشید نے راولپنڈی سمیت پاکستان کی سیاست کو گندا کیا لیکن اب ان کا مقابلہ مولویوں سے ہو گا تحریک لبیک اقتدا ر میں آکر ریا ست کے دستو ر کو محمد رسول ﷺ کے بتا ئے ہو ئے اصو لو ں کے مطا بق ڈھا لیں گے ملک کے مو لو یو ں کو نہیںبلکہ آنے والے وقت میں سیا ست دا نو ں کے کئی سو کنا ل پر محیط محلا ت خطرے میں ہیں ،

ان خیا لا ت کا اظہا ر انھو ں نے جمعرات کے روزلیا قت با غ میں فیض آباد دھرنے کے شرکا کے خلاف حکومتی آپریشن میں جاں بحق ہونے والے کارکنان کے چہلم کے اجتماع سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ،انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم امن پسند ہیں لیکن ختم نبو ت پر کبھی خا مو ش نہیں بیٹھیں گے ،ہم نے فیض آبا د کے مقا م پر صرف 8 جا نو ں کا نذرا نہ پیش کیا وقت آنے پر لا کھو ں جا نیں نا مو س رسا لت ﷺپر قر با ن کر نے کے لئے ہمہ وقت تیا ر ہیں ،

انھو ں نے عوا می مسلم لیگ شیخ رشید احمد کی جا نب سے پیسے لینے کے الزا م کو سختی سے مستر د کر تے ہو ئے کہا ہے کہ شیخ رشید احمد نے ما ضی میں بھی سیا سی میدا ن میں گند پھیلا ئے رکھا بے نظیر بھٹو شہید سمیت اپنے مخا لفین پر ہمیشہ گند اچھا لا لیکن ہم وا ضح کر دینا چا ہتے ہیں کہ اب ان کا پا لا مو لویو ں سے پڑا ہے ،دیکھتے ہیں کہ وہ ہما ری مخا لفت کر کے آنے والے الیکشن میں کس طر ح جیت سکتے ہیں ،انھو ں نے سا بق و مو جو دہ وفا قی وزیر دا خلہ پر شدید تنقید کر تے ہو ئے کہا ہے کہ دھر نے کے دوران دو نو ں سیا سی شخصیا ت کا بڑا منفی کر دار رہا ہے ،انہو ں نے سینٹر را جہ ظفر الحق کو بھی تنبیہ کی کہ انھو ں نے اپنے خدا کے سا منے پیش ہو نا ہے ،اس لئے وہ نوا ز شریف کے ڈر کے بجا ئے اللہ پا ک کی پکڑ سے ڈریں اور اپنے کمیٹی کی سفا رشا ت کو عا م کریں بصورت دیگر آئندہ الیکشن میں گلی کو چو ں میں عوا م ان سے سوا ل کرے گی اور خو د بخو د رپورٹ عا م کر تی رہے گی

انہوں نے 14 جنوری کو کرا چی کے با غ جنا ح میں ختم نبو ت کا نفر نس منعقد کر نے کا اعلا ن کیا قبل ازیں تحریک کے سر پر ست اعلی پیر افضل قا دری نے آئندہ الیکشن کے لئے اپنے با رہ نکا تی منشو ر کا اعلا ن کیا جس کے مطا بق تحریک آئندہ بھی نا مو س رسا لت ﷺکے لئے کسی قر با نی سے دریغ نہیں کرے گی ،دھر نا کے شہدا ء کا قصا ص لیا جا ئے گا ،تحریک 2018کے الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی ،تحریک اقتدار میں آکر سیا ست نبوی ﷺاور خلفا ئے را شدین کی رو شنی میں حکمرا نو ں پر سا دہ طر ز زند گی لا زم کر دے گی اور فضو ل رسو ما ت پر مکمل پا بندی لگا دی گی ،سو دی نظا م کا مکمل خا تمہ کیا جا ئے گا دولت کی منصفا نہ تقسیم کی جا ئے گی نصا ب تعلیم میں قر آن مجید ،سیر ت نبوی ﷺاور سیر ت صحا بہ سیر ت سو فیا ء اکرا م کو شا مل کیا جا ئے گا ،ہر سطح پر فحا شی اور بے حیا ئی ختم کر کے اسلا می اقتدا ر کی تر ویج کی جا ئے گی ،ابھی سے تحریک کی ضلع و تحصیل پر تنظیم سا زی کی جا ئے گی اور با کر دار لو گو ں کو الیکشن میں کھڑا کیا جا ئے گا ،جبکہ مزا را ت اولیا ء پر ملنگ کلچر ،غیر شر عی رسوما ت کو ختم کر دیا جا ئے گا ،کا نفر نس سے تحریک لبیک یا رسول ﷺپاکستان کے ضلعی ،صو با ئی اور مر کزی رہنما ئو ں نے بھی خطا ب کیا ۔