اسکول پرنسپل امبرین فاطمہ قتل کیس،ملزم بالاج کا اقبالی بیان ریکارڈ کرانے کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی میں دائر درخواست تفتیشی افسر نے واپس لے لی

 
0
522

کراچی جنوری 4(ٹی این ایس)سولجر بازار میں قتل ہونے والے اسکول پرنسپل امبرین فاطمہ قتل کیس میں نامزد ملزم بالاج کا اقبالی بیان ریکارڈ کرانے کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی میں دائر درخواست تفتیشی افسر نے واپس لے لی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی میں سولجر بازار میں قتل ہونے والے اسکول پرنسپل امبرین فاطمہ قتل کیس میں نامزد ملزم بالاج کا اقبالی بیان ریکارڈ کرانے کے لیے دائر درخواست تفتیشی افسر نے واپس لیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ امبرین فاطمہ کے لواحقین مقدمہ درج کرانا چاہتے ہیں۔ لہذا نئی ایف آئی آر کے بعد مقدمہ نیا رخ اختیار کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان مقتولہ کا شوہر علی حسن، سحر شمس، بالاج اور بلال شمس نامزد ہیں۔ تمام ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں موجود ہیں جبکہ مقدمے میں دانش اور گل نواز مفرور ہیں۔ قتل کا مقدمہ سولجر بازار تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا، جہاں علی حسن نے اپنی بیوی امبرین فاطمہ کا قتل کرنے کے بعد واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔