راولپنڈی : ایس ایچ او صدرواہ راجہ قاسم کی موثر کاروائی، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث شیر عالم گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

 
0
224

،چھینی گئی رقم 01 لاکھ 05 ہزار روپے اورآئی فون برآمد۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صدرواہ نے ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث شیر عالم گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ شیر عالم اور حمزہ خان شامل ہیں، ملزمان سے چھینی گئی رقم 01 لاکھ 05 ہزار روپے اورآئی فون برآمدہوا،ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد ہوا، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے صدرواہ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔