راولپنڈی : مندرہ پولیس کی کاروائی، 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

 
0
121

۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مندرہ پولیس کو متاثرہ بچے کے والد نے درخواست دی کہ ملزم ناصر محمود نے اس کے بیٹے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی،مندرہ پولیس نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم ناصر محمود کو گرفتارکرلیا، ایس پی صدر بلال محمود سلہری کا کہناتھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،خواتین اور بچوں پر تشدد، زیادتی اورہراسمنٹ ناقابل برداشت ہے اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی کو یقینی بنایا جارہا ھے